آمریت نے ہمیشہ آئین،ریاستی اداروں کو تباہ کیا، ن لیگ جمہوریت کے استحکام میں کردار ادا کرے،پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابدصدیقی

جمعہ 27 نومبر 2015 18:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے عدالت کی طرف سے آصف علی زرداری کی باعزت بری ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے صدارتی استثناء ختم ہونے کے بعد عدالتوں میں حاضری دی حالانک ہم سمجھتے ہیں کہ ان پر بے بنیاد کیس بنائے گئے اسی طرح سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی عدلیہ کے روبرو پیش ہو ئے۔

(جاری ہے)

عدالتوں کا احترام سب پر لازم ہے کسی کو قانوان سے بالا تر ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور عدالتوں میں پیش ہونے میں کبھی آڑ نہیں کی جیسے آصف علی زرداری بہادری اور جرات مندی سے عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں،آزاد عدلیہ ملکی مفاد میں ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جمہوریت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ آمریت نے ہمیشہ آئین اور ریاستی اداروں کو تباہ کیا اور ملک کو سیاسی و سماجی بے یقینی میں دھکیل دیا۔