سانحہ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کرنیوالے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں،جھوٹ اور ظلم کی سیاست کا خاتمہ کرکے عوامی خدمت کی بنیاد رکھیں گے، رہنماء عوامی تحریک محمد اکرم کا جلسے سے خطاب

جمعہ 27 نومبر 2015 18:34

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما چوہدری محمد اکرم نے کہا ہے کہ جھوٹ ،ظلم اور کرپشن کی سیاست کا خاتمہ کرکے عوامی خدمت کی بنیاد رکھیں گے،پاکستان عوامی تحریک خدمت برائے تجارت نہیں بلکہ سیاست برائے خدمت کے اصول پر میدان میں آئی ہے،ہم سیاست کو سنت نبویﷺ اور عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان عوامی تحریک ہی اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر میدان میں ابھرے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل بنگل والہ میں جتنے امیدوار بھی میدان میں ہیں ان میں پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار پیر سید خضر مرتضیٰ گردیزی کو اخلاقی برتری حاصل ہے اور 05 دسمبر کو خضرمرتضیٰ گردیزی ہی کامیاب ہونگے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راؤ عظمت علی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں عوام کا قتل عام کرنے والے اب کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔عوام کو چاہیے کہ ایسے قاتل حکمرانوں کے نمائندوں کو مسترد کردیں۔حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے حق اور سچ کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔فتح بالاخر حق اور سچ کی ہی ہوگی۔اس موقع پر راؤ آصف رزاقی،راؤ احمد علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :