کسانوں نے ریلیف پیکج پر اعتماد کیا، اپوزیشنکسانوں کی فلاح نہیں چاہتی اس لیے تنقید کررہی ہے،عرفان دولتانہ
جمعہ 27 نومبر 2015 18:36
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا کسان پیکج تاریخی ہے اس پیکج سے زراعت کو نئی زندگی ملے گی ،کسانوں نے اس پیکج پر اعتماد کااظہار کیا جبکہ اپوزیشن اس پیکج پر تنقید کررہی ہے کیوں کہ وہ کسانوں کی فلاح نہیں چاہتی،اس پیکج کے علاوہ حکومت پنجاب شعبہ زراعت کی بہتری کے لئے دن رات کام کررہی ہے، پھل اور سبزیاں بیس سے چالیس فیصد پیدوار منڈی تک لے جانے کے دوران ضائع ہوجاتی ہیں،ان کو محفوظ طریقہ سے منڈی تک پہنچانے کے لئے 150ارب روپے کی لاگت سے سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیڈ کارپوریشن زراعت میں انقلاب پیداکرنے کااہم ذریعہ ہے ۔(جاری ہے)
سیڈ کارپوریشن کے لئے بڑا بجٹ مختص کرنے سے کسانوں کو وسیع پیمانے پر تصدیق شدہ بیج کی فراہمی یقینی ہوگی ۔پاکستان کی ترقی کا انحصار زراعت پر ہے اور زراعت کا انحصار اچھے بیج کی دستیابی پر ہے ۔پنجاب سیڈ کارپوریشن کے لئے 3ارب32کروڑ 24لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔
پنجاب بھر کے کسان سیڈ کارپوریشن پر بہت اعتماد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پوسٹ ہارویسٹ ریسرچ سنٹر فیصل آباد میں قائم ہوچکا ہے جس کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پھلوں اور سبزیوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے ۔ پاکستان میں پھلوں اور سبزیوں کی سا لانہ پیدوار 15ملین ٹن ہے ۔بیس سے چالیس فیصد پیدوار منڈی تک لے جانے کے دوران ضائع ہونے سے کاشتکاروں کا نقصان ہوتا ہے۔پھلوں اور سبزیوں کی جدید ٹیکنالوجی سے تیار ی اور پیکنگ کے لئے منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے لئے چار کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں اس منصوبہ کا نام پنجاب فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ڈویلپمنٹ ہے۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.