مرکزی حکومت ملک میں صنعتی انقلاب برپا کرنے پر توجہ مبذول کئے ہوئے ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے قیام اور خیبرپختونخواہ سے مغربی روٹ کے گذرنے سے جنوبی اضلاع بالخصوص قبائل کی ترقی کے نئے دور کاآغاز ہوگا

گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب احمد خان کی ایوان صنعت وتجارت ڈیرہ کے صدر وسیم خان ایڈوکیٹ سے گفتگو

جمعہ 27 نومبر 2015 18:51

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ملک میں صنعتی انقلاب برپا کرنے پر توجہ مبذول کئے ہوئے ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے قیام اور خیبرپختونخواہ سے مغربی روٹ کے گذرنے سے جنوبی اضلاع اور بالخصوص قبائل کی ترقی کے نئے دور کاآغاز ہوگا، ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان صنعت وتجارت ڈیرہ کے صدر وسیم خان ایڈوکیٹ سے گفتگو کے دوران کیا، ایوان صنعت وتجارت کے نائب صدر یاسر ہاشمی بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے، گورنر خیبرپختونخواہ نے کہا کہ جنوبی زیرستان ایجنسی میں نئی سڑکوں کی تعمیر سے اس علاقہ میں تجارت کو فروغ ہوگا اور پاکستانی مصنوعات یہاں سے بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کریں گی، انہوں نے کہا کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان ایشیاء کے گیٹ وے ہیں، مرکزی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ قبائل سے ملحقہ بندوبستی علاقہ جات میں صنعتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ قبائلی علاقہ جات میں بھی چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور مستقبل میں اس حوالے سے جامع پلاننگ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :