پی کے 95دیر لوئر کے ضمنی الیکشن کے نتائج کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے،صابرحسین اعوان

جمعہ 27 نومبر 2015 18:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے جانبدارانہ رویے اور پی کے 95دیر لوئر کے ضمنی الیکشن کے نتائج کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کرنا دیر لوئر کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے اور جماعت اسلامی ظلم کے خلاف مظلوم کے ساتھ ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلعی ہیڈکوارٹر میں ٹاؤن ٹو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹاؤن ٹو امیر حمداﷲ جان بڈھنی ، سابق ناظم وامیر پی کے نو سید عابد علی شاہ اور دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر صابرحسین اعوان ن کہاکہ عدالت عالیہ نے اعزاز الملک افکاری کے حق میں فیصلہ دیااورالیکشن کمیشن عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اعزاز الملک افکاری کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کریں مگرالیکشن کمیشن مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام عوام کو نمائندگی دلانا ہے جبکہ دیر لوئرمیں آٹھ ماہ سے حلقے کے عوام کو ان نمائندگی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اسمبلی میں حلقے کی آواز نہیں ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں اور زلزلہ متاثرین مسائل کا شکار ہیں مگر ان کی نمائندگی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن دیر لوئر حلقے کے عوام سے سراسر زیادتی اور جماعت اسلامی کے ساتھ عداوت اور جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اگر الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری صحیح معنوں میں ادا نہیں کرسکتی تو جلد ازجلد استعفی دے تاکہ دیر لوئر کے عوام کو انصاف مل جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر کے اعزازالملک افکاری کا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :