وفاقی دارالحکومت کی ادبی تنظیموں کا مخدوم امین فہیم اور جمیل الدین عالی کی یاد میں تعزیتی ریفنرنس کے انعقاد کا فیصلہ

جمعہ 27 نومبر 2015 19:09

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کی ادبی،ثقافتی،دینی سماجی تنظیموں کا مشترکہ تعزیتی اجلاس ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین دائرہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں دو قراردادیں منظور کی گئیں۔

(جاری ہے)

پہلی قرار داد میں ملک کے نامور سیاست دان و روحانی پیشوا اور دانشور مخدوم امین فہیم کی یاد میں قومی خدمات کو سراہتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ان کی یاد میں قومی تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔

دوسری قرار داد میں ملک کے نامور شاعر صحافی،کالم نویس،بینکار اور ممتاز شخصیت جمیل الدین عالی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ان کی یاد میں تزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے ۔اجلاس میں مرحومین کیلئے فاتحہ پڑھی گئی