پانچواں پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول 6دسمبر سے شروع ہوگا

پہاڑی علاقوں کی ثقافت، اجناس اور مسائل کے حوالے سے کئی پروگرام پیش کیے جائیں گے، منیراحمد

جمعہ 27 نومبر 2015 19:13

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول کے ڈائریکٹر منیر احمد نے جمعرات کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوکا م پاکستان، سی ڈی اے، یو این ڈی پی اور وزارت موسمی تغیرا ت کے خلاف اور ماؤنٹین مارکیٹ پراجیکٹس کے اشتراک سے پانچواں پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول 6دسمبر سے شروع ہوگااور ہفتہ بھر پہاڑی علاقوں کی ثقافت، اجناس اور مسائل کے حوالے سے کئی پروگرام پیش کیے جائیں گے جس میں خاص طور پر نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اوان کی دلچسپی کے ایسے پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں جن سے وہ کوہساروں سے محبت کرنا اور ان کی قومی زندگی میں اہمیت سے اگاہ ہو سکیں۔

انھوں نے بتایاکی 6دسمبر کونوجوانوں کے لئے راک وال کلائمبنگ سے پانچویں پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول کا آغاز ہوگا، 8دسمبر کو کوہساروں کے حوالے سے مصوری کی نمائش، 9دسمبرکو سیمینارانعقاد ہوگا جب کہ تین روزہ ثقافتی میلہ 11دسمبر سے 13دسمبر تک آرٹ اینڈ کرافٹ ویلیج میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

منیر احمد نے بتایا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے موسموں میں شدت آرہی ہے اور اس بارے میں عوامی آگاہی ضروری ہے کہ کس طرح ہمارے پہاڑ اور وہاں کے رہنے والے متاثر ہو رہے ہیں، موسمیاتی شدت کی وجہ سے کس قدر سماجی اور معاشی نقصان ہو رہا ہے اور میدانی علاقوں میں رہنے والوں کی زندگی اور معیشت کس قدر متاثر ہو رہی ہے، ہر شہری کس طرح اس حوالے سے اپنا باخبر کردار ادا کرسکتا ہے۔

کوہساروں کا عالمی دن اس حوالے سے ایک ایسا موقع ہے جب تمام ادارے اور شہری اس موضوع پر بات کرنے اور سننے اور سوچنے کے لئے تیار ہوتے ہیں، اس موقع پر تمام ذرائع ابلاغ کو بھی اپنا کردار ادا کارنا چاہیے تا کہ ہم ایک باخبر معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار بخوبی ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :