داعش کے خلاف ابھی تک صرف شامی فورسز ہی لڑ رہی ہیں فرانسیسی وزیرخارجہ

جمعہ 27 نومبر 2015 19:13

پیرس ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) فرانس کے وزیرخارجہ لارینٹ فیبی یس نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں داعش کے خلاف ابھی تک صرف شامی فورسز ہی لڑ رہی ہیں جمعہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف لڑائی کے لئے دو اقدامات فوری طور پر کئے جانے چاہیئیں ان میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری اور زمینی فورسز کا استعمال شامل ہیں اور ان زمینی فورز میں فرانسیسی فورسز شامل نہیں ہو سکتیں فیبییس نے مزید کہاکہ داعش کے خلاف لڑائی میں شام کی فوجوں کے ساتھ ساتھ سنی عرب فورسز بھی شامل ہونی چاہئییں۔

متعلقہ عنوان :