وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے 4 ہزار نادار بچیوں کو جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کے مواقع کی فراہمی کے منصوبہ کا آغاز کر دیا

جمعہ 27 نومبر 2015 19:17

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے ملک بھر میں چار ہزار نادار بچیوں کو جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کے مواقع کی فراہمی کے منصوبہ کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میریٹ ہوٹل میں بیت المال اور یونیورسل سروسز فنڈز کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں منصوبہ کا افتتاح کیا گیا۔ تقریب میں بیت المال پاکستان، مائیکرو سافٹ بورڈ، یونیورسل سروسز فنڈ کے درمیان اس حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے۔ اس موقع پر ایم ڈی بیت المال عابد وحید شیخ، وزارت اطلاعات کے اعلیٰ حکام اور آئی ٹی و ٹیلی کام انڈسٹری کے ماہرین بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :