Live Updates

عمران خان کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی: الیکشن کمیشن

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 نومبر 2015 19:34

عمران خان کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی: الیکشن کمیشن
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.27 نومبر 2015 ء) الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف قانونی کاروائی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پابندی کے باوجود تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں جلسہ کیے جانے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے کیا گیا جلسہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عمران خان کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات