ایان علی کے پاسپورٹ حوالگی کے ضامنوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ماڈل کسی ایک ضمانتی کانام فائنل نہ کرسکیں

ضامنوں میں کئی اہم ملکی شخصیات کے نام شامل ہیں ،ضامن چاہتے ہیں کہ عدالت ان کے نام سامنے آنے سے روکے،حتمی ضامن بارے فیصلہ کل کیاجائیگا

جمعہ 27 نومبر 2015 19:47

ایان علی کے پاسپورٹ حوالگی کے ضامنوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ماڈل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء ) خوبروڈالرگرل ایان علی کے پاسپورٹ کی حوالگی کے حوالے سے ضامنوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ماڈل کسی ایک ضمانتی کانام فائنل نہ کرسکیں ،ضامنوں میں کئی اہم ملکی شخصیات کے نام شامل ہیں ،تاہم ضامن چاہتے ہیں کہ عدالت ان کے نام سامنے آنے سے روکے اس حوالے سے ضمانتیوں نے ماڈل سے معاملہ خفیہ رکھنے کی استدعا کی ہے ،حتمی ضامن بارے فیصلہ کل ہفتہ کوکرلیاجائیگااوربعدازاں ان کے نام سے مچلکے عدالت مین جمع کروادیے جائیں گے۔

تین ضمانتیوں نے بعض ناگزیروجوہات کی بناپرجمعہ کواپنے مچلکے اچانک واپس لے لیے تھے ۔جس کی وجہ سے ماڈل کوپاسپورٹ واپس نہ مل سکا۔ذرائع نے آن لائن سے ماڈل ایان علی کودس دس لاکھ روپے کے دوضمانتیوں بارے اندورن خانہ کہانی کاانکشاف کیاہے کہ ڈالرگرل کے پاس ضامنوں کی کمی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ڈالرگرل کے ایک پرستارنے اپنی تمام جائیداد کے اصل کاغذات ماڈل کوجمع کروائے تاہم ماڈل نے یہ کاغزات واپس کردیے اورکہاکہ ان کے پاس ضامنوں کی کمی نہیں ہے تاہم کچھ اورہی معاملات ہیں کہ جن کوفائنل کیاجارہاہے ۔

ذرائع کامزید کہناہے کہ جڑواں شہروں کے رہائشی تین ضامنوں نے اچانک ہی مچلکے ماڈل سے واپس لے کران کے لیے وقتی طورپر مشکلات میں اضافہ کیاہے تاہم ہفتہ کے روز یہ معاملہ حل ہونے کاامکان ہے ذرائع کاکہناہے کہ ضامن اپنانام صیغہ راز میں رکھنے کے خواہشمندہیں تاہم ماڈل کاکہناہے کہ عدالت کے روبرومچلکے جمع ہونے کے بعدمعاملات کس طرح سے خفیہ رہ سکتے ہیں ،کئی اہم ملکی شخصیات جن میں سیاسی اورکارروباری شخصیات شامل ہیں نے ماڈل کوضامن کے طوراپنی خدمات مشروط طورپر پیش کی ہیں جس کے بارے میں ایان علی نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :