لگاتار فلاپ فلمیں دپیکا مندر پہنچ گئیں

جمعہ 27 نومبر 2015 19:51

لگاتار فلاپ فلمیں دپیکا مندر پہنچ گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون رنبیرکپورکی ایک کے بعد ایک ناکام فلم پر مایوس ہیں اور اپنی آئندہفلم تماشا کی کامیابی کے لئے مندر پہنچ گئیں جس میں دونوں اداکار ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورکی جہاں 3 لگاتار فلمیں فلاپ ہوچکی ہیں وہیں اب ان کی نئی آنے والی فلم “تماشا” ان کے لیے خاصی اہم ہے جس کے لیے فلم کی ساتھی اداکارہ اوران کی گہری دوست دپیکا پڈوکون ” تماشا ” اور اداکار رنبیر کی کامیابی کے لیے مندرپہنچ گئیں اور خوب دعائیں بھی کیں۔