بھارت کا سات سو کلومیٹر تک مار کرنیوالے اگنی ون میزائل کا کامیاب تجربہ

جمعہ 27 نومبر 2015 20:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 نومبر۔2015ء) بھارت نے سات سو کلو میٹر تک مار کرنیوالے جوہری صلاحیت کے حامل اگنی ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دفاعی حکام نے بتایا کہ زمین سے زمین تک مار کرنیوالے سنگل سٹیج میزائل کا تجربہ جزیرہ عبدالکلام میں واقع امنیسٹی گریٹڈ ٹیسٹ رینج کے پیڈ فور سے کیا گیا ہے۔ دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ سٹریٹجک فورسز کمانڈ کی تربیتی مشق کا حصہ تھا۔ واصح رہے ایک روز قبل بھارت نے پرتھوی میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا

متعلقہ عنوان :