غیر رجسٹرڈ این جی اوز اورنئی این جی اوز کی رجسٹریشن پر مستقل پابندی عائد کرنے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی

جمعہ 27 نومبر 2015 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) یہ متفرق وطن پارٹی کے سربراہ بئیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ این جی اوز موجود ہیں جو بیرونی سرمائے کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں عدم استحکام پیدا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ این جی اوز ملکی سالمیت کے لئے شدید خطرات کا باعث ہیں جبکہ ان این جی اوز کے باعث پاکستان میں دہشت گردی اور افراتفری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت حکومت کو غیر رجسٹرڈ این جی اوز پر فوری طور پابندی عائد کرنے کے احکامات صادر کرئے جبکہ غیر رجسٹرڈ این جی اوز کے اکاونٹس فوری طور پر منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے نئی این جی اوز کی رجسٹریشن پر بھی مستقل پابندی عائد کرنے کے احکامات صادر کرئے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اس کیس کی جلد سماعت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :