ٹیسٹ اور ون ڈے کی مقبولیت میں کمی، آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کو ختم کرنے پر غور
جمعہ 27 نومبر 2015 20:05
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27نومبر- 2015ء) دنیا بھر میں ٹی ٹونٹی کو سب سے مشہور فارمیٹ قرار دیا جاتا ہے اور اس فارمیٹ کی وجہ سے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کی مقبولیت میں زبردست کمی آئی ہے اس لئے کرکٹ کی عالمی تنظیم ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچوں کوختم کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے تاہم ہر دو سال بعد آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کا انعقاد ہوتا رہے گا ۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں کی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لئے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں سے کہے گا کہ وہ اپنے ملکوں میں باقاعدگی سے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کرائیں ۔ دو سال بعد ورلڈ ٹی ٹوئینٹی میں تمام ملک شرکت کریں گے لیکن انٹر نیشنل ٹی ٹونٹی کو ختم کرنے کی تجویز ہے ۔(جاری ہے)
اس بارے میں معاملہ آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کو سونپاجاسکتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت اس قدر کم ہوئی ہے کہ اسے بچانے کے لئے ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کو سات سال کے لئے دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکیٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا انعقاد خوش آئند ہے ، اس سے ٹیسٹ میچوں کو فروغ مل سکے گا اور تماشائی ٹیسٹ میچوں کے لئے گراؤنڈ کا رخ کر سکیں گے ۔ تین گھنٹے کی کرکٹ کو مصالحہ کرکٹ کہا جاتا ہے جس میں فلم کی طرح تین گھنٹے میں میچ کا نتیجہ سامنے آجاتا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.