پاک فضائیہ کی خیبرایجنسی کے علاقے رجگال میں کاروائی، 17 دہشت گرد ہلاک

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 نومبر 2015 20:08

پاک فضائیہ کی خیبرایجنسی کے علاقے رجگال میں کاروائی، 17 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.27 نومبر 2015 ء) پاک فضائیہ کی خیبرایجنسی کے علاقے رجگال میں کاروائی کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے جہازوں نے خیبرایجنسی کے علاقے رجگال میں کاروائی کی ہے۔ کاروائی کے دوران 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے تباہ کیے گئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ کاروائی کے دوران بڑے پیمانے پر گولہ بارود کے ذخائر بھی تباہ کردیے گئے۔