Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف،شہباز شریف،پرویز الہی ،چوہدری شجاعت حسین،عمران خان ،سردار ایاز صادق،اسحاق ڈارسمیت چوسٹھ سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے اور ان سے بیان حلفی طلب کرنے کی درخواست پر سماعت گیارہ دسمبر تک ملتوی کر دی

جمعہ 27 نومبر 2015 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔عدا؛تی اوقات کار ختم ہونے کی بناء پر کیس کی سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار بئیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف،شہباز شریف،پرویز الہی ،چوہدری شجاعت حسین،عمران خان، سردار ایاز صادق،اسحاق ڈار،جاوید ہاشمی،فاروق ستار،نجم سیٹھی،میاں منشاء،عاصمہ جہانگیر،خواجہ شریف ،حمزہ شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی،رانا تنویر اور شیخ رشید نے چار سو ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے صاحبزادوں نے برطانیہ میں ایک سو انچاس جائیدادیں خریدیں جبکہ درخواست میں فریق بنائے گئے تمام سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنا کر ملک کو کنگال کیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں بنائے گئے فریقین بیرون ملک دولت کی منتقلی سے انکاری ہیں لہذا ان سے دولت بیرون ملک منتقل نہ کرنے کے حوالے سے بیان حلفی طلب کیا جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت گیارہ دسمبر تک ملتوی کردی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات