عمران خا ن تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرکے جلسہ گاہ پہنچ گئے

جمعہ 27 نومبر 2015 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جلسہ گاہ میں شرکت نہ کرنے کی درخواست کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں ترامڑی چوک پر جانے والے تمام راستوں پر پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کیلئے کنٹینرز اور ٹرکوں کو کھڑا کرکے راستوں کو بلاک کردیا تھا لیکن عمران خان نے ترامڑی چوک پر جانے کیلئے جنگل کا راستہ اختیار کیا اور جلسہ گاہ میں تمام پولیس کو چکمہ دے کر پہنچ گئے جس پر پورا پنڈال گو نواز گو کے نعر وں سے گونج اٹھا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھاہ کہ عمران خان کو قانون کی پاسداری کرنی چاہیے ،جلسے سے ترامڑی چوک سے بلدیاتی انتخابات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اس وقت پورے اسلام آباد کی سڑکیں بند ہوچکی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے روز ترامڑی چوک پر حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنماء ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جلسہ کیا تھا تو انہیں نہیں روکا گیا تھا کیا انہوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی تھی

متعلقہ عنوان :