اسلام آبادکو دنیا کا خوبصورت اور ملک کا مثالی شہر بنانے کی لئے ایک سال کا ایکشن پلان بنایا جا ئے گا،طارق فضل چوہدری

زیروپوائنٹ سے فیض آباد پہلے سگنل فری کوریڈور کے پہلے مرحلے کی تکمیل کیلئے د ن رات کام جاری ، 30 نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا ،ممبر ا یڈمنسٹریشن عامر علی احمد

جمعہ 27 نومبر 2015 20:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) اسلام آبادکو دنیا کا خوبصورت اور ملک کا مثالی شہر بنانے کی لئے ایک سال کا ایکشن پلان بنایا جا ئے گا جس کے تحت اسلام آباد کے گرین کیر یکٹر، روڈ انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور شہر کے ترقیاتی منصوبوں میں اسلام آباد کے شہریوں کی شمولیت کو یقنی بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت براے کیڈ طارق فضل چوہدری نے جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر کیا اجلاس میں وزیر مملکت کیڈ کو سی ڈی اے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران کے علاوہ ادارے کے دیگر سنیئر افسران نے شرکت کی اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد نے وفاقی وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کو سی ڈی اے سے متعلق تفصیلی بریفینگ دیتے ہو ئے بتایا کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں تعمیراتی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بے شمار اہم اور میگا پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے جبکہ مستقبل میں شہری سہولیات کو مزید اپ گریڈ کرنے کے لئے نئے منصوبے بھی زیر غور ہیں جن کا باقاعدہ آغاز بہت جلد کر دیا جائے گا ممبر ایڈمسنٹریشن عامر علی احمد نے بتایا کہ سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے ماضی میں نظر انداز کئے جانے والے سیکٹروں اور تعطل کا شکار ترقیاتی کاموں کو نہ صرف مکمل کیا ہے بکہ اہم اور بڑے ترقیاتی منصوبے شرو ع بھی کئے ہیں اور سی ڈی اے نے رواں سال کو ترقیاتی سرگرمیوں کا سال قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں شہری مراکز کی تعمیر ، بڑی شاہراوں پر انڈد پاسزکی تعمیر ، پاکنگ پلازوں کی تعمیر کے علاوہ کشمیر ہائی وے کی تکمیل اور پارک انکلیو، سیکٹر ائی 12اور دیگرسیکٹروں میں ترقیاتی کاموں کی رفتارکو مزید تیز کر دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کے شہریوں کی رہائشی سہولیات کے لئے سیکٹروں کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ سی ڈی اے ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور اضافی بلاک کی تعمیر کے علاوہ اسلام آبادکے پرانے اور بوسیدہ سیوریج سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے خصوصی فنڈ مختص کئے گئے ہیں ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمدنے بتایا کہ میٹرو بس تک جانے کے لئے اسلا م آباد کے گنجان آباد سیکٹروں کے علاوہ نواحی علاقوں سے فیڈبس سروس کے آغاز علاوہ اسلام آباد کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ کی ضروری تعمیر کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ اسلام آباد کو روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے سٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی پر منتقل کرنے کے لئے مرحلہ وار کام کا آغاز کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر اسلام آباد کے تمام سیکٹروں کے علاوہ بڑے ایونیوز اور شاہرات کی کارپیٹنگ پر کام تیزی سے جاری ہے اور پہلے مرحلے میں جی اور ائی سیریز کے سیکٹروں کی کارپیٹنگ جاری ہے جبکہ گنجان آباد سیکٹر وں کے پارکوں او رفٹ پاتھوں پر کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے نئی مشنیری کے علاوہ موجودہ مشنیر ی کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں باقاعدہ مکینیکل سویپنگ بھی شروع کر دی گئی ہے ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر اسلام آباد کے پہلے سگنل فری کوریڈور کے پہلے مرحلے کو دیئے گئے ہدف ایک ماہ میں مکمل کرنے کے لئے زیروپوائنٹ سے فیض آباد تک کام دن رات جاری ہے اور انشاء اللہ اس اہم منصوبے کے پہلے مرحلے کو 30 نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ ادارے میں شفافیت کے عملل کو یقینی بنانے کے لئے سی ڈی اے کے ون ونڈو ڈائریکیوریٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے علاوہ نادرا کی معاونت سے بیلٹنگ کیلئے خصوصی سافٹ وئیر تیار کرلیاگیا ہے جبکہ سی ڈی اے کے تمام شعبوں بالخصوص ریونیو ،اسٹیٹ اور لینڈ ڈائریکٹوریٹ کو کمپوٹرئز اڈ کیا جا رہا ہے وفاقی وزیر برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور اسے دنیا کا خوبصورت شہربنانے اور اسلام آباد کے شہریوں کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنے میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے ہیں تا ہم انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد کو وزیر اعظم پاکستان کے ویثرن کے مطابق بنانے کے لئے ایک سال کا ایکشن پلان بنائیں گئے جس کے قابل ذکر نتائج شہریوں کو نظر آئیں گئے اور یہ شہر واقعی شہر بے مثال بنے گا۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اب اسلام آباد میں شروع کئے جانے والے تمام منصوبوں میں شہریوں کی تجاویز کو ترجیع دی جائے گی انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے تمام شعبے اپنے آپ کو شہریوں کی خدمت کے لئے وقف کریں اور پوری ایمانداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائص ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ادراے میں سزا اور جزا کا نظام موثر بنایا جائیگا اور جہاں کرپٹ عناصر کا احتساب کے لئے ادارے کے اند ر خود کا رنظام بنایا جائے گا وہاں ادارے کے ایماندار اور محنتی افسران کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی اور آّئندہ شہر کے تمام کام ٹیم ورک کا شاہکار نظر آئیں گئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو صاف پانی ، شہری سہولیات کی فراہمیی اور دیگر بنیادی سہولیات کو جدید انداز میں مہیا کرنے کے لئے سی ڈی اے کے تمام ملازمین او رافسران کو متحرک کیا جائے انہوں نے کہا وہ وزیر اعظم پاکستان کے بد حد مشکور ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اس لئے وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کیلئے اسلام آباد کے شہریوں کے لئے دن رات کام کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :