2017 میں بجلی کے متعدد منصوبے مکمل ہونے سے ہزاروں میگاواٹ نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی ‘شہبازشریف

صوبے کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں‘وزیر اعلی کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 27 نومبر 2015 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میں صوبے میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے انتھک کاوشیں کی جا رہی ہیں - توانائی بحران کے خاتمے کے لئے بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ۔

1320 میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سے 2017 میں بجلی حاصل ہو گی اور اس منصوبے پر دن رات کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گیس کی بنیاد پر تین پاور پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے - گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس مکمل ہونے سے 3600 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں گیس پاورپراجیکٹس میں شفافیت کی اعلی مثال قائم کرکے قوم کے 110 ارب روپے بچائے گئے ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں ارب ہا روپے کے قومی وسائل بچانے کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔وزیر اعلی نے کہا کہ شفافیت اور اعلی معیار کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے - منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ صوبے کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں - انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو جدید سہولتیں میسر آئیں گی اور تجارتی و کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں بجلی کے متعدد منصوبے مکمل ہونے سے ہزاروں میگاواٹ نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی جس سے توانائی بحران کم ہوگا اور ملک میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کا اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے تیزی سے کام جاری رکھا جائے۔اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا ، چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل ، سابق وزیر شوکت ترین ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک ، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی عارف سعید ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :