پاکستان میں 18 سے 35 سال کی عمر کے افراد میں سے اکثریت مکانات یا جائید ا د کرائے پر لینے کے بجائے خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں‘ رپورٹ

جمعہ 27 نومبر 2015 20:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان میں پراپرٹی کی خرید و فروخت کے نامور پورٹل Lamudi.pk کی حالیہ تحقیق کے مطابق پاکستان میں 18 سے 35 سال کی عمر کے افراد میں سے 62 فیصد افراد ، مکانات یا جائید ا د کرائے پر لینے کے بجائے خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ ملک میں پراپرٹی کی تجارت کرنیوالے افراد کیلئے اہم رجحان ہے۔

(جاری ہے)

اس عمر کے افراد عموماً مختلف امور پر وسیع معلومات رکھتے ہیں اور پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے مطلوبہ وسائل بھی رکھتے ہیں۔

ان کے لئے پراپرٹی میں سرمایہ کاری نسبتاً آسان ہو جاتی ہے ، لہٰذا نئے دور کے یہ افراد کرایہ پر پراپرٹی لینے میں کم دلچسپی رکھتے ہیں۔لامودی پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سعد ارشد نے ان اعداد و شمار کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ جوان افراد رئیل ایسٹیٹ کے صارفین میں اہم ترین طبقہ ہیں۔ یہ محض ایک عارضی رجحان نہیں ہے بلکہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور مستقبل میں اس رجحان میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :