ابوظہبی میں اسرائیل کا سفارتی مشن تعینات کردیاگیا
دفتر مکمل سفارتی مشن نہیں ہوگا،پہلی بار اسرائیل کا سفارتکاریواے ای میں تعینات کیا گیا ہے
جمعہ 27 نومبر 2015 20:41
یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں باقاعدہ سفارتی سطح کا مشن تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ،برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی سفارتکار نے بتایاکہ اسرائیل کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں یہ پہلا باقاعدہ سفارتی دفتر ہو گا جو ابو ظہبی میں انٹرنیشنل رینیوبل ایجنسی میں قائم ہوگا۔
یہ دفتر مکمل سفارتی مشن نہیں ہو گا بلکہ اس میں متبادل توانائی کے حوالے سے ایک سفارت کار کا تعین ہو گا۔خیال رہے کہ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ اسرائیل کا کوئی سفارت کار مستقل یو اے ای میں تعینات ہو گا۔اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان ایمانول ناہشون نے سفارت کار کی تعیناتی کے حوالے سے تصدیق کردی ۔واضح رہے کہ اسرائیل کے عرب ریاستوں کے ساتھ رسمی طور پر سفارتی تعلقات نہیں ہیں، اسرائیل کے رسمی سفارتی تعلقات 2 پڑوسی عرب ممالک مصر اور اردن سے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.