Live Updates

عمران خان ضلعی انتظامیہ سے بچتے ہوئے کھیتوں اور کچے راستوں سے جلسہ گاہ پہنچے

جمعہ 27 نومبر 2015 21:01

عمران خان ضلعی انتظامیہ سے بچتے ہوئے کھیتوں اور کچے راستوں سے جلسہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان وفاقی دار الحکومت میں ضلعی انتظامیہ سے بچتے ہوئے کھیتوں اور کچے راستوں سے ہوتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد کے علاقے ترا مڑی میں تحریک انصاف کاجلسہ ہونا تھا جس میں شرکت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان وفاقی دار الحکومت میں ضلعی انتظامیہ سے بچتے ہوئے کھیتوں اور کچے راستوں سے ہوتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچے،جلسہ گاہ میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے کارکنوں کو جلسہ گاہ جانے روکا لیکن اس کے باوجود جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے 3 کارکنوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاوڈ سپیکر تحویل میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹر کٹ ریٹرننگ آفیسر علیم شہاب نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو اسلام آباد میں جلسے سے روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط تحریر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق رکن قومی اسمبلی الیکشن شیڈول کے بعد جلسہ نہیں کر سکتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :