سبی، نامعلوم ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ،3افراد جاں بحق ،ایک زخمی

جمعہ 27 نومبر 2015 21:02

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) ضلع نصیر آباد کے علاقہ نوتال پولیس تھانہ کی حدود میں گوٹھ شیر محمد میں زمین کے دیرینہ تنازع کے باعث موٹر سائیکل سواروں نے شیر محمد بگٹی کے گھر میں گھس کر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد مراد ولد شاہ محمد بگٹی ،محمد امین والد شاہ محمد بگٹی، خیرمحمد ولد حاجی ہنوموقع پر جان بحق جبکہ شیر محمد بگٹی شدید زخمی ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ پولیس لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچی اور ذخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر اس کی حالت نازک تبائی جاتی ہے جبکہ جان بحق ہونے والے دوبھائیوں سمیت تین افراد کی لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پایا جاتا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے تمام افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے انتظامیہ نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :