2017 میں بجلی کے متعدد منصوبے مکمل ہونے سے ہزاروں میگاواٹ نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی ،توانائی بحران کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے انتھک کاوشیں کی جا رہی ہیں، توانائی منصوبوں پر دن رات تیز رفتاری سے کام جاری ہے
وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب
جمعہ 27 نومبر 2015 21:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زیر صدارت جمعہ کویہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میں صوبے میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے انتھک کاوشیں کی جا رہی ہیں - توانائی بحران کے خاتمے کے لئے بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے -انہوں نے کہا کہ 1320 میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سے 2017 میں بجلی حاصل ہو گی اور اس منصوبے پر دن رات کام کیا جا رہا ہے- انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گیس کی بنیاد پر تین پاور پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے - گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس مکمل ہونے سے 3600 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی- انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں گیس پاورپراجیکٹس میں شفافیت کی اعلی مثال قائم کرکے قوم کے 110 ارب روپے بچائے گئے ہیں- پاکستان کی تاریخ میں ارب ہا روپے کے قومی وسائل بچانے کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی- وزیر اعلی نے کہا کہ شفافیت اور اعلی معیار کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے - منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا-انہوں نے کہا کہ صوبے کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں - انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو جدید سہولتیں میسر آئیں گی اور تجارتی و کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی- انہوں نے کہا کہ 2017 میں بجلی کے متعدد منصوبے مکمل ہونے سے ہزاروں میگاواٹ نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی جس سے توانائی بحران کم ہوگا اور ملک میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.