جمعیت طلبہ پاکستان کا تین رکنی وفد ترکی کے دورے پر روانہ ،وفد انٹرنیشل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹس آرگنائزیشنز اور اسلامک یوتھ فورم کے اجلاس میں شریک ہوگا

جمعہ 27 نومبر 2015 21:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا تین رکنی وفد سیکرٹری جنرل اسلا می جمعیت طلبہ پاکستا ن صہیب الدین کاکا خیل کی قیادت میں ترکی کے دورے پر روانہ ہوگیا ہے۔ وفد کے دیگر ارکان میں ناظم پنجاب جمعیت محمد عامر اور ناظم لاہور جمعیت سید مستقیم معین شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعیت کا وفد استنبول میں انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹس آرگنائزیشنز (IIFSO)اور اسلامک یوتھ فورم ((IYF کے اجلاسوں میں شرکت کرے گا۔

جمعیت ترکی میں ہونے والے ان اجلاسوں میں پاکستانی نوجوانوں اور طلبہ تنظیموں کی نمائندگی کرے گی۔اسلامی جمعیت طلبہ کے سیکرٹری جنرل صہیب الدین کاکا خیل دونوں اجلاسوں میں پاکستانی نوجوانوں کے ملکی تعمیر میں کردار اور مسلم امہ کے لئے ان کی خدمات کے موضوع پر خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ افسو کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اورساؤتھ ایشیاء ریجن کی انچارج بھی ہے۔