جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے، مولانا عبدالقادر لونی

جمعہ 27 نومبر 2015 21:39

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، قوم پرستوں کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے صوبے میں بے روزگار ی سے نوجوان تنگ آچکے ہیں صوبائی حکومت ڈھائی سال میں کرپشن کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اﷲ یار میں پیغام اسلام کانفرنس اور جمعیت علماء اسلام نظرتاتی میں مختلف افراد کی شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر نائب امیر شاہ بخش ،مولانا محمود الحسن قاسمی،عبداﷲ حقانی،حاجی داد محمد ،ضلعی امیر نظر محمد،محمد خان لاشاری ،مجاہد صدیق جتوئی ،دیدار علی بھنگرودیگر بھی موجود تھے جبکہ شمولیت کرنے والوں میں غلام سرور سمالانی،محمدیوسف زہری اور اقلیتی رہنماء سیٹھ بھوجراج نے جمعیت علماء اسلام نظریاتی میں اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالقادر لونی نے کہا ہے کہ مری معاہدے کو جمعیت نظریاتی نہیں مناتی ہے کیونکہ بلوچستان حکومت کے فیصلے بلوچستان میں ہونے چاہیے نہیں کہ مری یا پنجاب میں یہ ایک ڈھونگ ہے یہ قوم پرست نہیں بلکہ پیٹ پرست ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مالک بلوچ اور محمود خان اچکزئی پہلے نواز شریف کے خلاف باتیں کرتے تھے اب وہ راونڈ کا تعفاف کرتے ہیں کیوں کہ ان کو خوش کیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے اس سلسلے میں ہم نے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کیا ہے ۔مولانا عبدالقادر لونی کا کہنا تھا کہ کاشغر روٹ کو تبدیل کرکے بلوچستان عوام کے ساتھ ناانصافی ہے اس سلسلے میں گورنر اور وزیر اعلی مالک بلوچ احتجاجن اپنے عہدوں سے استعفی دینا چاہیے تھا ،اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء کے ایک سوال پر مولانا عبدالقادر لونی کا کہنا تھا کہ براہمداغ بگٹی سمیت تمام ناراض بلوچ بھائی مزاکرات کے میز پر آئیں تو انکو خوش آمدید کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :