پرائیویٹ سکولوں میں طالبعلموں سے اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش

جمعہ 27 نومبر 2015 21:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزانے پرائیویٹ سکولوں میں طالبعلموں سے اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی ۔گزشتہ روز عدالت کے روبرو والدین کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ نجی سکولوں کی انتظامیہ ازخود کسی قانونی جواز کے بغیر جب چاہتے ہیں فیس بڑھا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

فیسوں میں اضافہ سے گھریلو بجٹ متاثر ہوتا ہے۔ فیس ادا نہ کرنے پر طالبعلموں کو سکول سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواستوں میں والدین کو فریق بننے کی اجازت دی جائے اور ان کا موقف بھی سنا جائے۔ عدالت نے درخواستوں میں والدین کو فریق بننے کی اجازت دیتے ہوئے سیکرٹری سکولز اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جبکہ عدالت نے طالبعلموں سے اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف دائرمزید درخواستوں کوسماعت کے لئے فل بنچ کے روبرو بھجوانے کی سفارش کر دی۔

متعلقہ عنوان :