نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں مجموعی طور پر 81ہزار سرچ آپریشن کئے گئے ،1670دہشتگرد گرفتار ہوئے‘ رپورٹ
مجموعی طور پر 11لاکھ 36ہزار سے زائد مشکوک افراد کو اٹھایا گیا ،سب سے زیادہ سندھ سے 946دہشت گرد گرفتار ، 714ہلاک ہوئے
جمعہ 27 نومبر 2015 21:47
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں مجموعی طور پر 81ہزار سرچ آپریشن کئے گئے جس میں مجموعی طور پر 11لاکھ 36ہزار سے زائد مشکوک افراد اٹھائے گئے جبکہ 1670 دہشت گرد گرفتار ہوئے،سب سے زیادہ سندھ سے 946دہشت گرد گرفتار اور 714ہلاک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق 24دسمبر 2014ء سے یکم نومبر 2015ء تک آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں 81ہزار سرچ آپریشنز کئے گئے ۔
پنجاب سے 48دہشت گرد گرفتار اور 27ہلاک ہوئے۔ خیبر پختوانخواہ سے مجموعی طور پر 55دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔ بلوچستان سے 423دہشت گرد گرفتار اور 48ہلاک ہوئے جبکہ سندھ سے 946دہشت گرد گرفتار اور 714ہلاک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر سے 19دہشت گرد گرفتار کئے گئے، گلگت بلتستان سے ایک دہشت گرد گرفتار اور ایک ہی ہلاک ہوا جبکہ اسلام آباد میں گزشتہ دس ماہ میں کوئی دہشت گرد ہلاک ہوا اور نہ ہی گرفتار ی عمل میں آئی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.