قومی ایئر لائن کو خسارہ پہنچانے والوں کو کیفر کردار تک لایا جائیگا، ترجمان

جمعہ 27 نومبر 2015 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ائرلائن کی انتظامیہ نے کراچی ائرپورٹ کے ری فنڈ سیکشن میں کچھ بدعنوانیاں پائی ہیں جنھیں جانچ پڑتال کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے مانیٹرنگ اینڈ ویجلنس ڈپارٹمنٹ اور ایف آئی اے کی ایک مشترکہ ٹیم معاملے کی تفتیش کرے گی۔ پی آئی اے انتظامیہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی کے سلسلے میں عدم برداشت کی پالیسی پر کاربند ہے اور قومی ائرلائن کو خسارہ پہنچانے والوں کو کیفرِ کردار تک لایا جائے گا۔