حکمران آئی ایم ایف کے حکم پرمزید 40ارب روپے کے ٹیکس لگا کر غریب عوام کا کچومر نکالنے کی تیا ری کر رہے ہیں‘اعجاز چوہدری

حکمران مہنگائی سمیت دیگر مسا ئل کے خاتمے اور ریلیف فراہم کرنے لئے عملی اقدامات اٹھائے ‘مختلف یونین کونسلز کے کارکنوں سے گفتگو

جمعہ 27 نومبر 2015 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمران آئی ایم ایف کے حکم پرمزید 40ارب روپے کے ٹیکس لگا کر غریب عوام کا کچومر نکالنے کی تیا ری کر رہے ہیں انتہائی شرمنا ک اور عوام دشمن اقدامات کی تحریک انصاف مذمت کرتی ہے ۔ گزشتہ روز این اے 127کے مرکزی دفتر میں مختلف یونین کونسلز سے آنے والے کارکنو ں سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ 313اشیا ء پر ریگولٹری ڈیو ٹی بڑھانے کا حکومتی ظالمانہ فیصلہ فوری واپس لے درآمدی اشیاء پر ٹیکس بڑھانے سے عوامی مسائل میں مزید اضافہ ہو جا ئے گا،حکمرانوں کے دانت کھانے کے اور اور دیکھانے کے اور ہیں، عام انتخابات میں (ن) لیگ نے ملک سے مہنگائی ، بیروزگاری ،بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ،کشکو ل توڑنے سمیت دیگر مسا ئل کے خاتمے کے نام پر الیکشن لڑا تھا مگر آ ج عوام سے کیے گئے وعدو ں میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ جنگلہ لیگ عوام کے ٹیکسوں سے جاتی عمرہ محل کی بونڈری وال پر 35کروڑ روپے لگا رہی ہے ،غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں بنیا دی سہولتوں سے بھی محروم ہیں جب کہ شاہی خاندان کو فضول خرچیاں ، سیر سپاٹوں سے فرصت نہیں ، حکمران شریف خاندان کی سیکورٹی پر سالانہ اربو ں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ عوام کا اﷲ ہی حافظ ہے ۔ انہو ں نے کہا ہے کہ حکمران مہنگائی سمیت دیگر مسا ئل کے خاتمے اور ریلیف فراہم کرنے لئے عملی اقدامات اٹھائے ،(ن) لیگ کی حکومت نے پاکستانی قوم کو قرضو ں کے بوجھ تلے جکڑ دیا ہے ، ملک کی تاریخ کے مہنگے قرضے ترین لیے جارہے ہیں 50ارب روپے کا قرضہ لینے پر 41ارب ر وپے کا سود ادا کیاجارہا ہے لگتا ہے کہ حکمرانو ں نے قوم کے وسائل آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دئیے ہیں۔

انہو ں نے کہا ہے کہ شاہی خاندان کا جاتی عمرہ محل 2000ہزار کینا ل سے 5000کینا ل تک پھیل چکا ہے ہزاروں سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں کسی جمہوری ملک کا وزیر اعظم قوم کے ٹیکسو ں کا پیسہ اس طر ح خرچ کرنے کاسو چ بھی نہیں سکا ملک میں جمہوریت کے نظام پر بادشاہت قائم ہے شریف خاندان قوم کو جواب دیں کہ رائیو نڈ کے محل پر کتنا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروایا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ ملک ملک کشکو ل لے کر پھرنے والے حکمرانوں نے غیر ملکی قرضہ لینے کا عالمی ریکا رڈ بنا چکے ہیں ، بری طرزِ حکمرانی نے ملک و قوم کو تبا ہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ،مہنگائی ، بیرزوگاری بجلی اور گیس کا بحران ختم ہوتے نظر نہیں آرہا گیس کی غیر اعلانیہ بندش سے گھریلو صارفین شدید متا ثر ہیں اس حکمرانو ں کو عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں حکمران اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں کیونکہ وہ عوام کو ہر محاذ پر ریلیف فراہم کرنے میں بری طر ح ناکام ہو چکے ہیں ، نندی پور پر وجیکٹ تما م تر دعوؤں کے باوجود پھر بند ہو گیا ہے تما م نام نہاد منصوبو ں کی آڑمیں قومی خزانے سے اربو ں روپے کے اشتہا ر اپنی ذاتی تشہیر کیلئے پانی کی طر ح بہا ر ہے ہیں قوم کا ان کا اصل چہر ہ پہنچا ن لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :