حکومت سندھ نے ایک مرتبہ پھر رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 27 نومبر 2015 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) حکومت سندھ نے ایک مرتبہ پھر رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں اضافے کی مدت5دسمبر کو پوری ہورہی ہے اسی روز کراچی میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر صوبائی محکمہ داخلہ نے ایک سمری تیار کرلی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید توسیع کے فیصلے کی منظوری دیں گے۔

متعلقہ عنوان :