وزیر اعلیٰ بلوچستان کی نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ملاقا ت، نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت
جمعہ 27 نومبر 2015 22:07
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ممتاز قبائلی و سیاسی رہنماء اور سابقہ سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکر ی رئیسانی کو نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ساروان ہاوس جا کر ممتاز قبائلی و سیاسی رہنماء اور سابقہ سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکر ی رئیسانی سے ملاقات کی اور ان سے صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیااور ان کو نیشنل پارٹی میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی جس پر نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہاکہ میں اپنے حلقہ انتخاب قبائلی عمائدین دوستوں اور عزیزوں سے صلاح مشورہ کرنے کے بعد جواب دونگا ۔
ملاقات کے دروان صوبائی وزیر ایس اینڈ جے اے ڈی اور چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی، نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر کمال خان بنگلزئی ، صوبائی وزیر زراعت سردار اسلم بزنجو ، مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو، رکن صوبائی اسمبلی نیشنل پارٹی حاجی عدالسلام بلوچ اورصوبائی حکومت کے ترجمان میر جان بلیدی و دیگر بھی موجو د تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.