چیئر مین ڈرگ کورٹ نے 6عطائی ڈاکٹروں کو 91ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا

جمعہ 27 نومبر 2015 22:12

فیصل آباد۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء)فیصل آباد ڈویژن کی ڈرگ کورٹ کے چیئر مین ملک خضر حیات نے 6 عطائی ڈاکٹروں کو مجموعی طور پر 91ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ۔

(جاری ہے)

ان ملزمان کو زائد المیعاد ادویات فروخت کرنے ،سیمپل فزیشنز کو فروخت کرنے اور بغیر لائسنس کے میڈیکل سٹور ز وکلینک چلانے پر ڈرگ ایکٹ 1976ء کی خلاف ورزی پر سزاؤں کا حکم سنایا گیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے محمد سلیم اور اس کے ساتھی نوید کو 15ہزار روپے، رضوان احمد اور اس کے ساتھی کلیم کو 6ہزار روپے، بھوانہ سے محمد راشد کو 5ہزار روپے، جھنگ سے اختر عباس کو 25ہزار روپے ، جھنگ سے ہی ندیم شاہد کو 35ہزار روپے جبکہ فیصل آباد کے محمود حسین کو مقدمہ سے بری کر نے کے احکامات سنائے گئے ہیں۔