بے موسمی سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے آگاہی مہم جاری

جمعہ 27 نومبر 2015 22:12

فیصل آباد۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء)محکمہ زراعت کی طرف سے موسمی وبے موسمی سبزیوں کی کاشت ، پیداوار بڑھانے کے لئے اور کاشتکاروں کی آمدن میں اضافہ کے لئے گاؤں گاؤں آگاہی مہم جاری ہے۔زرعی ماہرین کی جانب سے کاشتکاروں کو سبزیوں کے نمائشی پلاٹس کے لئے بیج اور دیگر زرعی لوازمات فراہم کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چند دنوں سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے لہذا کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ سبزیوں کی آبپاشی موسم کی پیشگوئی کے مطابق کریں ۔

سبزیوں کی پنیری کو جلد کھیتوں میں منتقل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹنل میں لگائی گئی سبزیوں کو رات کے وقت پلاسٹک شیٹ سے اچھی طرح ڈھانپ دیں اور صبح سورج نکلنے کے بعد ٹنل کے دونوں اطراف کو کھول دیں تاکہ ہوا کا گزرآسان ہو سکے اور نمی کو کنٹرول کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید تاکید کی کہ بیماریوں ، کیڑوں اور جڑی بوٹیوں پر کنٹرول کرنے کے لئے خصوصی توجہ دی جائے۔