ایکسپریس وے ،جھال چوک انڈر پاس کی تزئین و آرائش پر 5کروڑ 87لاکھ روپے خرچ ہوں گے، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے

جمعہ 27 نومبر 2015 22:12

فیصل آباد۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء)پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے ایکسپریس وے اور جھال خانوآنہ کی تزئین و آرائش پر5 کروڑ 87لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں فنڈز کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان دونوں میگا پراجیکٹس کی تعمیر و ترقی کا کام فنڈز جاری ہونے پر شروع کر دیا جائے گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے کے مطابق ایکسپریس وے کی دونوں اطراف میں تزئین و آرائش پر 3کروڑ 84لاکھ82ہزار روپے جبکہ جھال خانوآنہ فلائی اوور انڈر پاس پر مجموعی لاگت 2کروڑ 2لاکھ 60ہزار روپے آئے گی۔