پاکستان نے عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 نومبر 2015 22:13

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.27 نومبر 2015 ء) پاکستان نے عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے پراسرار خاموشی کے بعد پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے اہم فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ اس کیس میں پکڑے جانے والے 3 مرکزی ملزمان جن میں خالد شمیم، محسن علی شامل ہیں ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کیس کے تینوں مرکزی ملزم پاکستان کی تحویل میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :