قوانین کی خلاف ورزی پر 2 پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمیں غیر قانونی قرار

جمعہ 27 نومبر 2015 22:15

فیصل آباد۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء)ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایف ڈی اے نے قوانین کی خلاف ورزی پر دو نجی ہاؤسنگ سکیمیں غیر قانونی قرار دے دیں۔

(جاری ہے)

جن پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ان سکیموں میں گلشن حرم ہاؤسنگ سکیم سمندری روڈ اور ماڈل رائل بلاک ڈھڈی والا جڑانوالہ روڈ شامل ہیں۔ ڈائریکٹر ٹاؤنر پلاننگ ایف ڈی اے نے ایم ڈی واسا، مینجر پلاننگ اینڈ ڈیزائننگ فیسکو اور جنرل مینجر سوئی گیس کو بھی ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان ہاؤسنگ کالونیوں کو پانی ،بجلی اور سوئی گیس کے کنکشن نہ دیئے جائیں۔