بیلجیم میں زندگی بحال ہونا شروع ہو گئی

حکام نے دارالحکومت میں دہشت گردانہ خطرے کی وارننگ کے لیول کو کم کر دیا

جمعہ 27 نومبر 2015 22:18

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء)بیلجیم میں حکام نے دارالحکومت میں دہشت گردانہ خطرے کی وارننگ کے لیول کو کم کر دیا ہے۔ حکومتی ترجمان چارلس میشل نے بتایا کہ دہشت گردی ابھی بھی ہو سکتی تاہم فوری طور پر کسی بڑی کارروائی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

(جاری ہے)

پانچ روز قبل حکومت کی جانب سے حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کرنے کے اعلان کے بعد سے برسلز اور اس کے قریبی علاقوں میں عام زندگی ایک طرح سے مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔ تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے اور زیر زمین ٹرین سروس بھی روک دی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ آج جمعے سے میٹرو بھی معمول کے مطابق چلنا شروع ہو گئی ہے۔