ٹیکس اصلاحات پر مذاکرات، مودی اور سونیا گاندھی کی ملاقات

جمعہ 27 نومبر 2015 22:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جمعے کے روز اپوزیشن کانگریس پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی سے ملاقات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بارے میں جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنما تاریخی ٹیکس اصلاحات پر بات چیت کریں گے۔ ٹیکس اصلاحات سے متعلق مجوزہ بل موسم سرما کے پارلیمانی سیشن میں منظوری کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ قوم پرست رہنما مودی کے انتخابات جیتنے کے بعد ان دونوں رہنماوٴں کے مابین یہ پہلی ملاقات ہے۔ اپنی حریف کو اس ملاقات کی دعوت نریندر مودی کی طرف سے دی گئی تھی۔