دہشت گردی کے شبے میں برلن میں گرفتاریاں

جمعہ 27 نومبر 2015 22:18

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء)جرمن دارالحکومت میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے شبے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایک اسلامی ثقافتی مرکز پر چھاپہ مارا گیا، جس کے بعد ان دونوں مشتبہ افراد کو ایک قریبی علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ ان دونوں کے پاس سے نہ تو کوئی ہتھیار برآمد ہوا اور نہ ہی کسی قسم کا بارودی مواد۔ تاہم ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ یہ لوگ کس جگہ کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے کیونکہ پولیس کے مطابق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں، جن کی بنیاد پر یہ کہا جا سکے کہ یہ برلن میں کوئی حملہ کرنا چاہتے تھے۔