پٹھوں کا کھچاؤ ؟، چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل غیر معینہ مدت کی رخصت پر چلے گئے

، ڈاکٹر طارق فضل کو بریفنگ نہ دینے اور نئے وزیر مملکت کے ساتھ کام نہ کرنے کیلئے چیئرمین سی ڈی اے نے چھٹی لی، ذرائع کا دعوی

جمعہ 27 نومبر 2015 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ا ے) کے چیئرمین معروف افضل پٹھوں کے کھچاؤ کے باعث غیر معینہ مدت کی رخصت پر چلے گئے ، ڈاکٹر طارق فضل کو بریفنگ نہ دینے کیلئے اور نئے وزیر مملکت کے ساتھ کام نہ کرنے کیلئے چیئرمین سی ڈی اے نے چھٹی لی ۔ معتبر ذرائع کا دعویٰ ۔ آن لائن کو معتبر ذرائع نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سی ڈی اے کو کیبنٹ ڈویژن سے نکال کر کیڈ کے ماتحت کرنے اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزیر مملکت بنائے جانے کے بعد چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے اور چیئرمین سی ڈی اے پٹھوں کے کھچاؤ کا بہنہ بنا کر غیر معینہ مدت کیلئے رخصت لیکر اپنے آبائی علاقے روانہ ہوگئے ہیں ۔

ذرائع نے مزید آن لائن کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ تک ڈاکٹر طارق فضل چوہدری جتنی دفعہ بھی اپنے ذاتی اوردیگر کاموں کیلئے چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات کیلئے آئے تو چیئرمین سی ڈی اے نے نہ صرف ان سے ملاقات کرنے سے کتراتے رہے بلکہ اپنے پی ایس کے ذریعے انہیں پیغام دیتے تھے کہ آپ میرے ڈائریکٹر سٹاف سے ملاقات کرلیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے سیاسی کرداروں سے بیزار چیئرمین سی ڈی اے نے وزیراعظم سے مزید بطور چیئرمین سی ڈی اے کام کرنے سے بھی معذرت کرلی ہے اور اسی وجہ سے غیر معینہ مدت کیلئے رخصت لے لی ہے

متعلقہ عنوان :