خیبر ایجنسی ، سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت 17 دہشتگرد ہلاک ، 4ٹھکانے تباہ ہوگئے،آئی ایس پی آر

جمعہ 27 نومبر 2015 22:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت 17 دہشتگرد ہلاک ، 4ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے جمعہ کے روز خیبر ایجنسی کے علاقے اجگال میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کے چار ٹھکانے تباہ ہوئے اور ان میں موجود سترہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں دہشتگردوں کا بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیاہے ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں

متعلقہ عنوان :