Live Updates

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے جلسے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قراردے دیدیا، نوٹس جاری

ضابطہ اخلاق 19اکتوبر کو جاری کیا جا چکا ہے، ضابطہ اخلاق کے تحت وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے جلسے یا جلوس کی اجازت نہیں دی جا سکتی، صرف امید وارکارنر میٹنگ کر سکتے ہیں، اس کیلئے بھی مقامی انتظامیہ سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے،الیکشن کمیشن

جمعہ 27 نومبر 2015 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے جلسے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قراردے کر نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق 19اکتوبر کو جاری کیا جا چکا ہے، ضابطہ اخلاق کے تحت وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے جلسے یا جلوس کی اجازت نہیں دی جا سکتی،بلدیاتی انتخاب میں امید وار صرف کارنر میٹنگ کر سکتے ہیں اس کیلئے بھی مقامی انتظامیہ سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے ترامڑی چوک میں ہونے والے جلسے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کا نوٹس لے لیا ہے ۔الیکشن کمیشن حکام کے حکام نے کہا کہ ضابطہ اخلاق 19اکتوبر کو جاری کیا جا چکا ہے،ضابطہ اخلاق کے تحت بلدیاتی انتخابات کیلئے وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی جگہ پر جلسے کرنے یا جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران جلسے اور جلوس نکالنے کے بجائے امیدوار صرف کارنر میٹنگ کر سکتے ہیں ، اور اس کارنر میٹنگ کیلئے بھی مقامی انتظامیہ سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے،وزیر اعظم، وزراء، ارکان پارلیمنٹ انتخابی مہم میں بلا واسطہ یا بالواسطہ حصہ نہیں لے سکتے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات