مجھ پر بم حملہ سیاسی دہشتگردی ہے ، بعض لوگ خطے میں ترقی اور سیاسی استحکام نہیں چاہتے ، ہم نے ہمیشہ بلا تفریق اس خطے کو ترقی کی راہ گامزن کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں ، آئندہ بھی ہماری یہ کوشش جار ی رہے

وفاقی وزیرہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 27 نومبر 2015 22:34

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیرہاؤسنگ اینڈ ورکس اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ گذشتہ روز میرے قافلے پرریموٹ کنٹرول بم سے حملہ دہشت گردی کا نہیں بلکہ ایک سیاسی دہشت گردی کا حملہ تھا اس حملے کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے کیونکہ بعض لوگ یہ نہیں چاہتے کہ یہ خطہ ترقی کرے اور سیاسی استحکام قائم رہے ہم نے ہمیشہ بلا تفریق اس خطے کو ترقی کی راہ گامزن کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں اور آئندہ بھی ہماری یہ کوشش جار ی رہے گی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ملک شاہ محمد خان اور ان کے بھائی ملک گل باز خان شیڈول فور میں نامزد ہیں جس کی رو سے وہ قانونی طور پر بھی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں پھرکس طرح آج وہ حکومتی عہدے پر فائز ہیں حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد میرے بیٹوں کی طرح ہیں جنہوں نے ملکی استحکام کیلئے اپنی جانیں قربان کی حملے میں د و قیمتی جانیں ضائع ہوئی جو کہ ایک بہت بڑا نقصان ہے تعزیت اور خیریت دریافت کرنے پر وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور دیگر سیاسی و غیر سیاسی رہنماؤں کا تہہ دل سے مشکور ہوں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں میوہ خیل ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ایم پی اے اعظم خان درانی ،سابق ایم پی اے قاری گل عظیم ،سابق ایم پی اے سید حامد شاہ،آل ٹرانسپورٹ جنوبی اضلاع کے صدر ملک مقبول زمان حیدر ،ملک یوسف خان ،ملک دلنواز خان ،پیر مطیع اﷲ شاہ ،انسانی حقوق کے چیئرمین ملک نیاز علی خان میراخیل عبدالرزاق مجددی ،سابق ایم این اے،مفتی اجمل سابق صوبائی وزیر میاں نثار گل ،جے یو آئی اقلیتی ونگ کے رہنما شاہد گیل سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ میں نے اس سے پہلے میڈیا پر واضح کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے معاؤن خصوصی نے کہا تھا کہ وہ ایک بڑا دھماکہ کریں گے میرے خیال سے انہوں نے ثابت کردیا سیاست میں ذاتیات پر اتر آنا سیاست نہیں جبکہ لوگوں کو شعور دینا قانون سمجھانا اور علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا سیاست کا نام ہے مذکورہ واقعہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے کیا گیا اس سے پہلے بھی ہمارے امیدوارحامد شاہ کو الیکشن مہم چلانے سے روکنے کیلئے ان کے گھر کے بم دھماکہ کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ مجھے خود کی نہیں بلکہ حملے میں شہید ہونے والوں کی فکر ہو رہی ہے کیونکہ وہ بے گناہ نو جوان تھے ہمیں لوگوں کی خدمت سے کوئی بھی روک نہیں سکتا یہ علاقے ہمارے بنوں کے اپنے ہی علاقے ہیں ان علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ہم اس وقت تک جائیں گے جب تک وہ ملک اور صوبے کے دیگر علاقوں کے برابر نہیں ہو جا تے انہوں نے تمام انٹیلی جنس اداروں سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ حملے کی فوری تحقیقات کرے اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے حملے شہید ہونے والے دونوں افراد کے ورثاء کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :