Live Updates

مسلم ٹاؤن سے پی ٹی آئی کا پینل تاریخی فتح حاصل کرے گا، چوہدری محمد اصغر

جمعہ 27 نومبر 2015 22:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد اصغر نے کہا ہے کہ این اے56 کے باشعور ووٹروں کو سبز باغ دکھا کر ورغلایا نہیں جا سکتا ․ انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت جلد حلقے کا طوفانی دورہ کر کے اپنے ووٹروں اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی کریں گے․ انہو ں نے کہا کہ شہری پی ٹی آئی کے نامزد امیدواران کو منتخب کر کے اپنی نسلوں کا مستقبل محفوظ اور تابناک بنائیں․چوہدری اصغر نے کہا کہ یونین کونسل 28 مسلم ٹاؤن سے تحریک انصاف کا پینل ساجد عباسی کی قیادت میں تاریخی فتح حاصل کرے گا․ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 28 مسلم ٹاؤن کی وارڈ 1 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر رانا ثوبان رشید کے انتخابی دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ․ تقریب میں امیدوار برائے چیئرمین ساجد عباسی, وائس چیئرمین حق نواز ستی, امیدوار برائے جنرل کونسلر رانا ثوبان رشید,راجہ جواد, ملک الطاف, عمر بھٹی , راجہ وقار, ملک طاہر, عاصم مشتاق, راجہ صابر, ظہیر عباسی, راجہ خالد , راجہ امتیاز عباسی,رانا خضر حیات, رانا عبدالرؤف سمیت عمائیدین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ․چوہدری محمد اصغر نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کرپشن عام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے اور عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہیں․ انہو ں نے کہا کہ میگا پراجیکٹس شہریوں کی فلاح و بہبود کی بجائے اپنی ذاتی جیبیں اور بینک بھرنے کے لیئے بنائے جا رہے ہیں جس کے باعث عام آدمی کی زندگی بد سے بد تر ہوتی جا رہی ہے ․ انہو ں نے کہا کہ ووٹر اپنی نسلوں کی بہتری اور تابناک مستقبل کے لیئے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں اور صرف تعلیم یافتہ اور باکردار نمائندے منتخب کریں جو اعلی ایوانوں تک ان کے مسائل پہنچا کر حل کرائیں․ چوہدری اصغر نے کہا کہ یونین کونسل 28 سے تحریک انصاف کی نامزد امیدواران کا ماضی بے داغ ہے اور ایسے ہی باکردار نمائندے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے اہلیت رکھتے ہیں․پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین ساجد عباسی, وائس چیئرمین حق نواز ستی, رانا ثوبان رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلقہ کے شہریوں کی بلا تخصیص خدمت کریں گے اور یونین کونسل کو شہر کی مثالی یونین کونسل بنائیں گے ․ انہو ں نے کہا کہ حلقے میں پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی , سوئی گیس پریشر کی بحالی, علاقے سے منشیات کے خاتمے , صفائی , سیوریج , گلیوں نالیوں کی پختگی بالخصوص دیگر یونین کونسلوں کے ساتھ مل کر قبرستان کے لیئے جگہ کے حصول کے لیئے تمام وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائیں گے․انہوں نے کہا کہ 5 دسمبر کو ووٹر بلے پر مہر لگا کر اپنی سیاسی بیداری کا ثبوت دیں․

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :