حکومت نے انٹرنیٹ کے استعمال پر عائد 19.5فیصد جی ایس ٹی آ ن سروسز واپس لینے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعہ 27 نومبر 2015 22:46

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) پنجاب حکومت نے انٹرنیٹ کے استعمال پر عائد کیا گیا19.5فیصد جی ایس ٹی آ ن سروسز واپس لینے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں انٹرنیٹ کے استعمال پر 19.5فیصد ٹیکس عائد کیا تھا جس کے بعد انٹرنیٹ کمپنی نے ریٹس بڑھا دئیے تھے ۔مختلف حلقوں کی طرف سے اس پر کڑی تنقید کے بعد وزیر اعلیٰ نے اس ٹیکس کو واپس لینے کا اعلان کر دیا تھا اور سمری کی منظوری بھی دیدی گئی تھی تاہم پنجاب حکومت نے اعلان کے پانچ ماہ بعد ٹیکس واپس لینے کے لئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :