مقدمہ بازی کی رنجش ‘بااثر افرادکاگرلز سکول کے کلرک پر تشدد

جمعہ 27 نومبر 2015 22:48

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء )گوجرانوالہ میں مقدمہ با زی کی رنجش پر با اثر افراد نے گرلز سکول کے کلرک کو اغوا کر ٹا نگیں تو ڑ ڈالیں۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ اٹا وہ کے گورنمنٹ گر لز ہا ئی سکول کے کلرک احمد علی رضا کی وقار ،جمیل وغیرہ کے سا تھ مقدمہ با زی کی رنجش پر دیر ینہ عداوت چلی آرہی تھی ملزمان نے گزشتہ روز احمد علی کو سکول سے چھٹی کے بعد گھر جا تے ہو ئے اغوا کر لیا اور ویر انے میں جا کر اسے بدترین تشدد کا نشا نہ بنا تے ہو ئے اسکی ٹا نگیں تو ڑ ڈالیں اس دوران متا ثرہ نو جوان کی چیخ و پکا ر سن کر لو گ جمع ہو نے پر ملزمان فرار ہو گئے جبکہ اہل علا قہ کی اطلا ع پر احمد علی کے گھر والے مو قع پر پہنچ گئے اور اسے طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے تھا نہ صدر پو لیس نے بھی واقعہ کی اطلا ع ملنے پر کا روائی شروع کر دی ہے ۔