ود ہولڈنگ ٹیکس اور دیگر معاملات پر تاجروں کے ہارون اختر اور ایف بی آر کے حکام سے ملاقات

جمعہ 27 نومبر 2015 22:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) بینکوں سے لین دین پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت دیگر معاملات کے حواے سے تاجر نمائندوں،وزیر اعظم کے مشیر برائے ریو نیو ہارون اختر اور ایف بی آر کے عہدیداروں کے مابین مذاکرات ہوئے ۔مذاکرات میں تاجر نمائندوں کی طرف سے خواجہ محمد شفیق ،اجمل بلوچ ، اشرف بھٹی ، نعیم میر اور محبوب سرکی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تاجروں نے بتایا کہ مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے ہیں جس میں حکومت کی جانب سے تیار کئے جانے والے مراعاتی پیکج پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ اجلاس میں تاجروں نے انکم ٹیکس گوشواروں کو جمع کرانے کی تاریخ 31دسمبر تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تاکہ مجوزہ پیکج کے اعلان کے تحت تاجر اپنے ٹیکس گوشوار جمع کرائیں۔ مذاکرات میں فائلرز اورنان فائلرز کے لئے سہولتیں پر بھی گفتگو ہوئی اورامید ظاہر کی گئی کہ آئندہ تین سے چار روز میں مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا اور امید ہے کہ دوسرے یا تیسر ے دور میں حکومت تاجروں کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت دیگر معاملات کے حل کے لئے مراعاتی پیکج کا اعلان کر دے گی ۔

متعلقہ عنوان :