30نومبر کو پی پی کا 48واں یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی

جمعہ 27 نومبر 2015 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی نے کہا ہے کہ 30نومبربروز پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کا 48واں یوم تاسیس نہایت شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں یوم تاسیس کی تقریب 2بجے دن کراچی میں محمد ی گراؤنڈ میمن گوٹھ ملیر میں منعقد ہوگی، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی اور صوبائی رہنما خطاب کریں گے۔ جبکہ اندرون سندھ کے تمام اضلاع میں بھی یوم تاسیس کی تقریبات منعقد ہونگی، جس سے پارٹی کے عہدیداران اور اراکین پارلیمنٹ خطاب کریں گے۔